ریاض۔ 31 دسمبر (اے پی پی)امریکا نے قطر سے کہا ہے کہ وہ بائیکاٹ کرنے والے عرب ملکوں کے ساتھ مصالحت کا اہتمام کرے۔یہ بات امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے گزشتہ روز اپنے قطری ہم منصب خالد العطیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران کہی۔انھوں نے کہا کہ قطر کو چاہیے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے پر توجہ مرکوز کرے اور بائیکاٹ کرنے والے عرب ممالک کے ساتھ …
قطر بائیکاٹ کرنے والے عرب ملکوں کے ساتھ مصالحت کرے،امریکا

مزید خبریں
ریاض۔ 31 دسمبر (اے پی پی)امریکا نے قطر سے کہا ہے کہ وہ بائیکاٹ کرنے والے عرب ملکوں کے ساتھ مصالحت کا اہتمام کرے۔یہ بات امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے گزشتہ روز اپنے قطری ہم منصب خالد العطیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران کہی۔انھوں نے کہا کہ قطر کو چاہیے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے پر توجہ مرکوز کرے اور بائیکاٹ کرنے والے عرب ممالک کے ساتھ مصالحت کرے۔ امریکی وزیر دفاع نے اس امر پر زوردیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا معاملہ حل ہونا ضروری ہے تاکہ خلیج کے تمام فریق داعش کی بیخ کنی اور ایرانی خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرسکیں۔








