وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گلگت بلتستان میں فیڈرل محتسب سیکرٹریٹ برائے تحفظ از ہراسانی (FOSPAH) کے ریجنل آفس اور صوبائی محتسب برائے ہراسانی کے ادارہ جاتی ڈھانچے کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
وفاقی محتسب برائے ہراسانی کے دفتر کے قیام کے لیے درکار زمین کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلیٰ امجد حسین

مزید خبریں
گلگت۔ 17 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گلگت بلتستان میں فیڈرل محتسب سیکرٹریٹ برائے تحفظ از ہراسانی (FOSPAH) کے ریجنل آفس اور صوبائی محتسب برائے ہراسانی کے ادارہ جاتی ڈھانچے کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب برائے ہراسانی کے دفتر کے قیام کے لیے درکار زمین کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ گلگت بلتستان میں وفاقی محکموں کے ملازمین کو ہراسانی سے متعلق شکایات کے بروقت ازالے کی سہولت میسر آ سکے۔
وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبائی محکموں میں ہراسانی سے متعلق شکایات کے بروقت ازالے اور موثر اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی محتسب برائے ہراسانی کی تعیناتی اور متعلقہ ادارے کے قیام کے حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر فوری طور پر سمری منظوری کے لیے ارسال کرے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان اہم اداروں کے قیام کا مقصد ہراسانی سے متعلق بڑھتی ہوئی شکایات پر فوری کارروائی کو یقینی بنانا اور متاثرہ افراد کو انصاف کی فراہمی کے لیے موثر ادارہ جاتی نظام قائم کرنا ہے۔







