وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے روپانی فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے روپانی فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں روپانی فاؤنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں

گلگت۔ 17 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے روپانی فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں روپانی فاؤنڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں کاربن کریڈٹ کے حوالے سے روپانی فاؤنڈیشن کے تعاون سے اقدامات کرے گی تاکہ خطے کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے اور ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے میں مدد مل سکے۔

وزیر اعلیٰ نے اس حوالے سے سیکرٹری پلاننگ، ای ٹی آئی، جی بی آر ایس پی، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور سیکرٹری جنگلات کو ہدایت کی کہ روپانی فاؤنڈیشن کی جانب سے کاربن کریڈٹ کے حوالے سے تیار کردہ پروپوزل کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کریں تاکہ اس اہم شعبے میں ترجیحی بنیادوں پر پیش رفت یقینی بنائی جا سکے۔