گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے ساتھ شہر میں کھیلوں کے جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ترقیاتی وژن کے تحت ادارہ ترقیات گوادر کی زیر نگرانی گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے ساتھ شہر میں کھیلوں کے جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے

کوئٹہ۔ 17 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ترقیاتی وژن کے تحت ادارہ ترقیات گوادر کی زیر نگرانی گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان پر عملدرآمد کے ساتھ شہر میں کھیلوں کے جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ادارہ ترقیات گوادر نے شہر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ، مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور نوجوانوں کو صحت مند و مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے متعدد اہم اسپورٹس منصوبے تعمیر کیے ہیں، جبکہ بعض منصوبوں پر کام جاری ہے۔

جی ڈی اے کے زیر نگرانی تعمیر شدہ اور زیر تعمیر اسپورٹس منصوبے میں سینیٹر محمد اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم،گوادر اسپورٹس کمپلیکس، بابائے بزنجو فٹبال اسٹیڈیم، عاصم عبداللہ فٹسال گراؤنڈ، جی ڈی اے اسکول فٹبال گراؤنڈ, گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول فٹبال گراؤنڈ زیر تعمیر, کیپٹن یعقوب رئیسانی والی بال گراؤنڈابراہیم پپلی سورگ (دل) فٹبال گراؤنڈ شامل ہیں, ادارہ ترقیات گوادر کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے مقابلوں، ٹورنامنٹس اور اسپورٹس ایونٹس کے انعقاد میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے

تاکہ گوادر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور کھیلوں کے قومی و صوبائی سطح کے مقابلوں میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں۔

 

مزید خبریں