وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے روڈ انفراسٹرکچرکی بہتری اور دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ہے
گلگت بلتستان کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا شامل ہے،وزیر اعلیٰ جی بی

مزید خبریں
گلگت۔ 17 نومبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے روڈ انفراسٹرکچرکی بہتری اور دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ پبلک سکول بسین کے زیر تعمیر منصوبے کو مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد اس اہم منصوبے سے مستفید ہو سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے زیر تعمیر سکولوں کے کام کی رفتار اور معیار کو یقینی بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ سکولوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جاری منصوبوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔
دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم، خصوصاً بچیوں کے لیے بہتر تعلیمی مواقع کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔وزیر اعلیٰ نے طویل عرصے سے زیر التوا اور نامکمل اسکولوں کے منصوبوں کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ پلاننگ اور محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے۔
اس موقع پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو ہدایت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈگری کالجوں کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ یہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں اور عوام ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خصوصی تعلیم کے شعبے کی استعداد کار میں اضافے اور اس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے منصوبے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
خصوصی افراد کی تعلیم و تربیت کے لیے درکار عملے کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے جائیں۔ خصوصی افراد کو معاشرے کا باصلاحیت اور کارآمد شہری بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے حکومت تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری بلدیات کو بھی ہدایت کی کہ عوامی مفاد کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔







