ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قومی ڈیجیٹل لائبریری پروگرام کے تحت تحقیقی جرائد کے انتخاب اور معیاری اشاعت سے متعلق آگاہی کے لیے ویبینار 19 نومبر کو منعقد ہوگا۔
ایچ ای سی کے قومی ڈیجیٹل لائبریری پروگرام کے تحت تحقیقی جرائد کے انتخاب اور معیاری اشاعت سے متعلق آگاہی کے لیے ویبینار 19 نومبر کو ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قومی ڈیجیٹل لائبریری پروگرام کے تحت تحقیقی جرائد کے انتخاب اور معیاری اشاعت سے متعلق آگاہی کے لیے ویبینار 19 نومبر کو منعقد ہوگا۔ ویب نار کا موضوع ’’موثر اشاعت، معتبر جرائد کا انتخاب اور پیچیدہ تحقیقی اشاعتی ماحول میں رہنمائی
ہے جس میں محققین کو جرنل سیٹیشن رپورٹس کے ذریعے تحقیقی جرائد کی جانچ اور موازنے، معتبر اشاعتی ذرائع کی شناخت، کھلی رسائی کے مواقع اور تحقیق کے لیے موزوں جرائد کے انتخاب سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ویبینار میں شرکا ءکو غیرمعیاری یا شکایتی نوعیت کے جرائد سے بچنے، تحقیقی اشاعت کے حوالے سے باخبر فیصلے کرنے اور اپنی تحقیقی کاوشوں کے اثرات اور رسائی بہتر بنانے کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ ویبینار میں جامعہ کے اساتذہ، محققین، پوسٹ گریجویٹ طلبہ، تحقیق و اختراع کے دفاتر، معیار تعلیم کے مراکز اور لائبریری کے ماہرین شرکت کر سکتے ہیں۔
ویبینار کلاریویٹ کے ماہرین کی میزبانی میں ہوگا۔ ویبینار 19 نومبر کو دوپہر ایک بجے سے دو بجے تک منعقد ہوگا۔ شرکت کے خواہشمند افراد tiny.cc/okud101 پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ویبینار کا اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی قومی ڈیجیٹل لائبریری نے کیا ہے۔








