ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن محمد طارق ملک نے انچارجز پوسٹ کے ساتھ آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی 15روزہ کارکر دگی کا جائزہ لیا۔
ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن محمد طارق ملک کی انچارجز پوسٹ سے میٹنگ، 15 روز کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 18 نومبر (اے پی پی):ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن محمد طارق ملک نے انچارجز پوسٹ کے ساتھ آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی 15روزہ کارکر دگی کا جائزہ لیا۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے ریجن بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 364مقدمات درج کیے ہیں جبکہ ای پولیس ایپ کے ذریعے223030افراد کوچیک کیا گیا جن میں سے51 اشتہاری مجرمان اور 12عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے ہیں ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 1 کلاشنکوف 222 بور، 3 پسٹل اور74 عدد گولیاں برآمد کی گئی ہیں اور 236 لیٹر شراب بھی قبضہ میں لی گئی ہے مزیدای پولیس ایپ چیکنگ کے دو ران 123307گاڑیوں کو چیک کیا گیا جن میں سے7چوری شدہ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
اس کے ساتھ ساتھ غیر معیاری خوراک کی سپلائی کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے 340 کلو مردہ گوشت بھی برآمد کیا گیا ہے ہائی ویز پر مشکل میں پھنسے 1008افرادکو مدد بھی فراہم کی گئی۔ ایس پی محمد طارق ملک نے بہترین کارکردگی مظاہرہ کرنے والے انچارجز پوسٹ کو سراہتے ہدایت کی کہ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ کہ شاہراہوں پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے اور سموگ کی روک تھام کے لیے یہ کارروائیاں مزید تیز اور بلاامتیاز جاری رکھی جائیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اخلاقیات سے پیش آیا جائے ان کی عزت آبروہ کی حفاظت بھی ہمارا فرض جس کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔








