بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیرِ اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحان 2026 کے دوران کنٹرولر امتحانات نے ضلع قصور کے مختلف امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کیے
کنٹرولر امتحانات کے مختلف امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ، نقل کرتے ہوئے 8 امیدوار پکڑے گئے

مزید خبریں
لاہور۔18نومبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیرِ اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحان 2026 کے دوران کنٹرولر امتحانات نے ضلع قصور کے مختلف امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کیے۔
اس موقع پر امتحانی عمل کی نگرانی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 8 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ حنفیہ اسلامیہ ہائی اسکول قصور کے امتحانی مرکز سے محمد شعیب ارشد، محمد سبحان اور حسنین علی، گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 پھول نگر، قصور سے شازیب، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس جونیئر، ضلع قصور سے رمیز حنیف، گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول قصور سے ساقب سعید اور عاظم جبکہ گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج قصور سے زین علی کو دورانِ امتحان نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
مذکورہ تمام امیدواروں کیخلاف بورڈ کے قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اس موقع پر کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے واضح کیا کہ امتحانی نظام میں شفافیت، میرٹ اور غیر جانبداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ نقل اور دیگر غیر قانونی ذرائع کے استعمال کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امتحانی عمل کو صاف، شفاف اور منصفانہ بنانے کے لیے امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی کو بھی امتحانی نظام کی شفافیت متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔








