کابل ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) افغان صوبے ننگر ہار میں ایک جنازے پر کیے گئے خودکش حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور دیگر 14زخمی ہو گئے ہیں۔ خودکش حملہ مشرقی افغان صوبے کے ضلع بہسود میں کیا گیا۔ افغان ضلع ہَسکہ مِینا کے انتظامی افسر کے جنازے کے لیے جمع افراد میں شریک ہو کر حملہ آور نے اپنی بارودی جیکٹ کو اڑایا۔ سکیورٹی حلقوں …
افغان صوبے ننگر ہار میں ایک جنازے پر خودکش حملہ‘ 15 افراد ہلاک اور دیگر 14زخمی ہو گئے

مزید خبریں
کابل ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) افغان صوبے ننگر ہار میں ایک جنازے پر کیے گئے خودکش حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور دیگر 14زخمی ہو گئے ہیں۔ خودکش حملہ مشرقی افغان صوبے کے ضلع بہسود میں کیا گیا۔ افغان ضلع ہَسکہ مِینا کے انتظامی افسر کے جنازے کے لیے جمع افراد میں شریک ہو کر حملہ آور نے اپنی بارودی جیکٹ کو اڑایا۔ سکیورٹی حلقوں کا خیال ہے کہ یہ حملہ اسلامک اسٹیٹ یا طالبان میں سے کسی گروہ نے کیا ہے تاہم ابھی تک کسی عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔








