پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی، بنیادی اہمیت رکھتی ہے،ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری

پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی، مؤثر منصوبہ بندی اور تربیت یافتہ عملہ درست ڈیٹا کی دستیابی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ متعلقہ افسران آئندہ قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریاں مؤثر انداز میں مکمل کریں تاکہ ضلع بھر میں ہر بچے تک پولیو سے بچاؤ کے قطرے پہنچانے کا ہدف یقینی بنایا جا سکے

سیالکوٹ ،18 نومبر (اے پی پی):پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی، مؤثر منصوبہ بندی اور تربیت یافتہ عملہ درست ڈیٹا کی دستیابی بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ متعلقہ افسران آئندہ قومی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریاں مؤثر انداز میں مکمل کریں تاکہ ضلع بھر میں ہر بچے تک پولیو سے بچاؤ کے قطرے پہنچانے کا ہدف یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے دسمبر 2026 میں قومی انسدادِ پولیو مہم (NIDs) کے سلسلے میں ای ڈی ڈی ایم (E-DDM) ٹریننگ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

منعقدہ اجلاس میں آئی آر ایم این سی ایچ ضلع سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ای پی آئی صغیر احمد، ماسٹر ٹرینر، ای ڈی ڈی ایم کے تحصیل ویلیڈیٹرز سمیت تحصیل سیالکوٹ کے یونین کونسل میڈیکل افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں دسمبر 2026 کی قومی انسدادِ پولیو مہم کے لیے ای ڈی ڈی ایم تربیت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء کو تربیتی عمل، مہم کی تیاریوں، ڈیٹا کی درستگی، نگرانی اور متعلقہ ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔