پنجاب میں 1480ٹریفک حادثات میں 21افراد جاں بحق جبکہ 1697زخمی ہوئے ہیں۔ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1480ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 740افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا
پنجاب میں 1480ٹریفک حادثات ، 21افراد جاں بحق جبکہ 1697زخمی

مزید خبریں
لاہور۔18نومبر (اے پی پی):پنجاب میں 1480ٹریفک حادثات میں 21افراد جاں بحق جبکہ 1697زخمی ہوئے ہیں۔ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1480ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 740افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔936معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں966ڈرائیوز،67کم عمرڈرائیور، 491مسافر اور240پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ264ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت294متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان99حادثات میں 109متاثرین کے ساتھ دوسر ے فیصل آباد90حادثات میں 101متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1697متاثرین میں 1340مرد اور357خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں304افراد کی اوسط عمر18سال سے کم859افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 534 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔
ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1608موٹرسائیکلز،83آٹورکشے، 141کاریں،40وین، 18مسافر بسیں،46ٹرک اور67دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔







