نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی ملاقات،ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی اورشنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی اورشنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ یہ مکالمہ 20 سے 22 نومبر 2026ء تک نئی دہلی میں منعقد ہونا طے ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے، ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے اور عوامی سطح پر باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

مزید خبریں