وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ 20 نومبر سے نئی دہلی میں ایس سی او کے پہلےتہذیبی مکالمے کے فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق مسعود ملک 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پہلے تہذیبی مکالمے کے فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر کو اس فورم میں شرکت کی دعوت بھارت کے وزیر ثقافت و …

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق مسعود ملک 20 سے 22 نومبر تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پہلے تہذیبی مکالمے کے فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر کو اس فورم میں شرکت کی دعوت بھارت کے وزیر ثقافت و سیاحت نے دی ہے۔ڈاکٹر مصدق ملک فورم میں تہذیبوں کے درمیان مکالمے کی اہمیت اور اس حوالے سے پاکستان کے سفارتی کردار پر ملک کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ وہ ایس سی او میں پاکستان کے تعمیری کردار اور ملک کے متنوع تہذیبی و ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کریں گے۔

بیان کے مطابق فورم میں پاکستان کی شرکت شنگھائی سپرٹ کے اصولوں کے مطابق مکالمے، تعاون اور باہمی تفہیم کے فروغ کے لیے ایک فعال رکن کی حیثیت سے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔پاکستانی وفد فورم کے مختلف موضوعاتی اجلاسوں میں شرکت کرے گا جبکہ اس موقع پر ایس سی او کے رکن ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال بھی کرے گا۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان 2026-27ء کے لیے ایس سی او کونسل برائے سربراہانِ مملکت کی صدارت کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان آئندہ سال ہونے والی سربراہی کانفرنس کی تیاریوں کے لیے متعدد وزارتی اجلاسوں، ماہرین کے گروپوں کے اجلاسوں اور دیگر سرگرمیوں کی میزبانی کرے گا۔

مزید خبریں