کوسٹا ریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 12 افراد ہلاک

سان جوزے ۔ یکم جنوری (اے پی پی) کوسٹا ریکا میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد غیر ملکی سیاحوں کی تھی۔کوسٹاریکا کی عوامی تحفظ کی وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیجر ایئر کا سیسنا 208 طیارہ ساحلی قصبے پنٹا ازلیٹا کے قریب پہاڑی علاقے میں گرا۔ اس پر عملے کے 2 ارکان اور 10غیر ملکی سیاح …

سان جوزے ۔ یکم جنوری (اے پی پی) کوسٹا ریکا میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد غیر ملکی سیاحوں کی تھی۔کوسٹاریکا کی عوامی تحفظ کی وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیجر ایئر کا سیسنا 208 طیارہ ساحلی قصبے پنٹا ازلیٹا کے قریب پہاڑی علاقے میں گرا۔ اس پر عملے کے 2 ارکان اور 10غیر ملکی سیاح سوار تھے۔ حادثے کے بعد طیارے کے ملبے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں اس میں سوار تمام افراد جل گئے۔

Leave a Reply