اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے محمد آغ آیوا کو وسطی افریقی جمہوریہ کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے محمد آغ آیوا کو وسطی افریقی جمہوریہ کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا

نیو یارک۔19نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مالی سے تعلق رکھنے والے محمد آغ آیوا کو وسطی افریقی جمہوریہ کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ اور ملک میں اقوام متحدہ کے کثیرالجہتی مربوط استحکام مشن (MINUSCA) کا سربراہ مقرر کر دیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق محمد آغ آیوا روانڈا سے تعلق رکھنے والی ویلنٹائن روگوابیزا کی جگہ یہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مشن کی قیادت کے دوران ان کی شاندار خدمات کو سراہا جن کے نتیجے میں ملک میں کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ان کامیابیوں میں قومی انتخابات کا انعقاد، اسلحہ ترک کرنے کی کوششوں میں پیش رفت، امن عمل میں بہتری اور امن و سلامتی کے حوالے سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنا شامل ہے۔ محمد آغ آیوا کو امن و سلامتی، انسانی ہمدردی کے امور، بحرانوں سے نمٹنے اور ترقیاتی تعاون کے شعبوں میں 25 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ افریقہ، ایشیا، لاطینی امریکا اور کیریبین کے مختلف ممالک میں اعلیٰ سطح کی قیادت کے عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔