فیصل آباد میں روڈ ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار لڑکی جاں بحق
فیصل آباد میں روڈ ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار لڑکی جاں بحق

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 19 نومبر (اے پی پی):فیصل آباد میں روڈ ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار لڑکی جاں بحق ہوگئی، تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار لڑکی سے ٹکرا گئی، ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ فیصل آباد میں شیخوپورہ روڈ پر ڈرموں والا موڑ کے قریب تیز رفتار کار موٹر سائیکل سوار لڑکی سے ٹکرا گئی۔
حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 20 سالہ ایمان فاطمہ دختر محمد امین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونیوالی لڑکی کا تعلق چک نمبر 70 ر۔ب سے تھا۔کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔







