آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن اسلام آباد پہنچ گئے

آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن پاکستان کے سرکاری دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق ہوائی اڈے پر وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے ایشیا پیسیفک ڈاکٹر محمد فیصل اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔