آر ٹی آئی کمشنر کی ’ٹیکا‘کی کنٹری کوآرڈینیٹر سے ملاقات

کمشنر رائٹ ٹو سروسز شوکت علی یوسفزئی نے جمعرات کو ترک تعاون و رابطہ ایجنسی ’ٹیکا‘پاکستان کی کنٹری کوآرڈینیٹر محترمہ صالحہ ٹونا سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعاون اور شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا

پشاور۔ 19 نومبر (اے پی پی):کمشنر رائٹ ٹو سروسز شوکت علی یوسفزئی نے جمعرات کو ترک تعاون و رابطہ ایجنسی ’ٹیکا‘پاکستان کی کنٹری کوآرڈینیٹر محترمہ صالحہ ٹونا سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعاون اور شراکت داری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

رائٹ ٹو سروسز تر جمان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیرِ بحث آئے۔