قطر ورک ویزا کے نام پر ساڑھے 10 لاکھ روپے کا فراڈ، ملزم شامل تفتیش

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے انسانی سمگلنگ و ویزا فراڈ کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد شہزاد کو شامل تفتیش کر لیا

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے انسانی سمگلنگ و ویزا فراڈ کے مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد شہزاد کو شامل تفتیش کر لیا ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم عبوری ضمانت پر ہے اور اس کے خلاف ایمیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 17 اور 22 کے تحت مقدمہ نمبر 95/25 درج ہے۔

ملزم پر مدعی محمد جاوید سے قطر میں ملازمت کے لئے ویزا کی فراہمی کے نام پر 10 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیانے کا الزام ہے جس سے سب انسپکٹر محمد جاوید کی سربراہی میں ٹیم مزید تفتیش کر رہی ہے۔