رضوان صبغت اللہ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو تعینات

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کمرشل لیسکو رضوان صبغت اللہ کو ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو تعینات کر دیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق رضوان صبغت اللہ کی تعیناتی خالی آسامی پر موجودہ چارج کی بنیاد پر کی گئی ہے

لاہور۔19نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کمرشل لیسکو رضوان صبغت اللہ کو ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو تعینات کر دیا گیا ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق رضوان صبغت اللہ کی تعیناتی خالی آسامی پر موجودہ چارج کی بنیاد پر کی گئی ہے۔رضوان صبغت اللہ کی بطور ڈائریکٹر کسٹمر سروسز تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور وہ آئندہ احکامات تک اس عہدے کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

مذکورہ تقرری مجاز اتھارٹی کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہے۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو نے امید ظاہر کی ہے کہ رضوان صبغت اللہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے بروقت حل کے لیے موثر کردار ادا کریں گے۔