حکومت بلوچستان کا تاجی چیک پوسٹ کے قریب ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

حکومت بلوچستان نے تاجی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر کے درمیان پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

کوئٹہ۔ 19 نومبر (اے پی پی):حکومت بلوچستان نے تاجی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ اور ایل پی جی باؤزر کے درمیان پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو حادثے کے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور علاج معالجے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ زخمیوں کو ڈاکٹر منجا ہسپتال اورماڑہ اور پسنی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔شاہد رند نے حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔