صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے گوادر میں مسافر بس کے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا گوادر میں مسافر بس حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 19 نومبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے گوادر میں مسافر بس کے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ مسافر بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دلخراش ہے، جس پر وہ دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا کرے۔صوبائی وزیر صحت نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج معالجے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔







