سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ،جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ ایس ایس پی آپریشنز
نئے سی پی او راولپنڈی کی پولیس ہیڈکوارٹرز آمد، یادگار شہداء پر حاضری، جرائم کی بیخ کنی اولین ترجیح قرار

مزید خبریں
راولپنڈی ۔19نومبر (اے پی پی):سی پی او راولپنڈی ڈاکٹر سردار غیاث گل نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ،جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔بعدازاں شہداء گیلری کا دورہ کیا اور اپنے تاثرات قلمبند کیے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں لازوال ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، جرائم کی بیخ کنی اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سی پی او نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پولیس کی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔







