بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی 33 طالبات کے لیے ایک کروڑ روپے مالیت کے تعلیمی وظائف فراہم کیے گئے

بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی 33 طالبات کے لیے ایک کروڑ روپے مالیت کے تعلیمی وظائف فراہم کیے گئے

سکھر۔ 19 نومبر (اے پی پی):بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی 33 طالبات کے لیے ایک کروڑ روپے مالیت کے تعلیمی وظائف فراہم کیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان کی خصوصی کاوشوں سے ضلعی انتظامیہ سکھر اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان (UEP) لمیٹڈ کے اشتراک سے صالح پٹ کی بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی 33 طالبات کے لیے ایک کروڑ روپے مالیت کے تعلیمی وظائف فراہم کیے گئے ہیں۔

اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے سکالرشپ کا چیک یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ منگن کے حوالے کیا۔ اس اقدام کے تحت تمام 33 طالبات کو مکمل فنڈڈ سکالرشپس دی گئی ہیں، جن سے انہیں اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مالی معاونت فراہم ہوگی۔یہ تعلیمی وظائف خواتین کی تعلیم کے فروغ، طالبات کو بااختیار بنانے اور علاقے کی نوجوان بچیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔

ضلعی انتظامیہ سکھر اور UEP لمیٹڈ کا یہ مشترکہ اقدام تعلیم کے ذریعے خواتین کے روشن مستقبل اور معاشرتی ترقی کے عزم کا عملی اظہار ہے۔