اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ کا فیلڈ میں ایکشن، وزیراعظم فیول سبسڈی دینے سے انکار اور زائد نرخوں پر پٹرول فروخت کرنے والا پٹرول پمپ سیل
عوام کو حکومتی ریلیف سے محروم رکھنے اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،اے سی

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 19 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ کا فیلڈ میں ایکشن، وزیراعظم فیول سبسڈی دینے سے انکار اور زائد نرخوں پر پٹرول فروخت کرنے والا پٹرول پمپ سیل
زرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ عوامی ریلیف بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلئے مسلسل فیلڈ میں متحرک ہیں،انہوں نے جادے والا اور فاضل کالرو کے مختلف سرکاری اداروں اور عوامی سہولت کے مراکز کے اچانک دورے کئے،اسسٹنٹ کمشنر اُم حبیبہ نے مریم نواز ہیلتھ کلینک جادے والا کا دورہ کرکے طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا جبکہ کلینک میں قائم سانجھی سبزی کے پلاٹ کا معائنہ بھی کیا جہاں سبزیوں کی کاشت اور دیکھ بھال کے انتظامات کا جائزہ لیا،بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے یونین کونسل فاضل کلرو میں ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی ستھرائی کی صورت حال چیک کی اور گورنمنٹ اسکول فاضل کالرو کا دورہ کرکے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ ویٹرنری ہسپتال فاضل کالرو پہنچ کر جانوروں کے علاج معالجے اور فراہم کردہ سہولیات کا بھی معائنہ کیا،دورے کے دوران عوامی ریلیف کے حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے فاضل کالرو میں ایک پٹرول پمپ سیل کر دیا،پٹرول پمپ انتظامیہ پر الزام تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے متعارف کرائی گئی فیول سبسڈی صارفین کو فراہم کرنے سے انکار کیا جا رہا تھاجبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود صارفین سے مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کی جا رہی تھی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو حکومتی ریلیف کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے سبسڈی سے محروم رکھنے اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔







