ہمیشہ کوشش ہوتی ہے ملک کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، اذان اویس، طیب عارف

پاکستانی کرکٹرز اذان اویس اور طیب عارف نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ملک کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، چوتھے روز سری لنکا کو جلد آؤٹ کر کے ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے

راولپنڈی ۔19نومبر (اے پی پی):پاکستانی کرکٹرز اذان اویس اور طیب عارف نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ملک کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، چوتھے روز سری لنکا کو جلد آؤٹ کر کے ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ دونوں کھلاڑیوں نے پی سی بی کے پوڈکاسٹ پروگرام ’’سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑیوں کو طویل وقت تک میدان میں رہنے کی عادت ہو جاتی ہے۔ طیب عارف نے کہا کہ آج بطور فیلڈر ان کی کوشش تھی کہ باؤلرز کو بھرپور سپورٹ فراہم کریں۔

فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے پورا دن میدان میں گزارنا مشکل نہیں ہوتا۔ اذان اویس نے کہا کہ قومی ٹیم میں شمولیت کے بعد ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ ملک کے لیے اچھی کارکردگی دکھائے۔ چوتھے روز سری لنکا کو جلد از جلد آؤٹ کرکے مقررہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم کو دوسری اننگز میں 82 رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ اس کی ایک وکٹ باقی ہے۔

مزید خبریں