پشاور کے مضافاتی علاقے میں بڑے آپریشن کی تیاری، 800 پولیس اہلکار تعینات

پشاور کے مضافاتی علاقے میں بڑے آپریشن کی تیاری، 800 پولیس اہلکار تعینات

پشاور۔ 20 نومبر (اے پی پی):پشاور کے مضافاتی علاقے کافور ڈھیری ، خانان عیسیٰ خیل اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے آپریشن کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے 800 اہلکار تعینات کردیے۔

ترجمان کپیٹل سٹی پولیس کے مطابق نادرا اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں کارروائی کی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے لیے 800 پولیس اہلکار علاقے میں پہنچا دیے گئے جبکہ کافور ڈھیری، خانان عیسیٰ خیل اور ملحقہ علاقوں کا محاصرہ کرکے داخلی و خارجی راستے سیل کردیے گئے ہیں،جدید اسلحے سے لیس پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔

سی سی پی او کے مطابق آپریشن کے دوران گینگسٹرز، جرائم پیشہ عناصر، پولیس کو مطلوب ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔پولیس نے مطلوب ملزمان کو خود کو قانون کے حوالے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔