ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی سرٹیفکیٹ اِن ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن پروگرام میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی سرٹیفکیٹ اِن ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن پروگرام میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) نے سرٹیفکیٹ اِن ہیلتھ پروفیشنلز ایجوکیشن (سی ایچ پی ای) پروگرام میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔یہ پروگرام پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے منظور شدہ ہے، جس کا مقصد صحت کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کی تدریسی اور تعلیمی مہارتوں کو بہتر بنانا ہے۔
اکیڈمی کے مطابق ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، بی ایس نرسنگ کے حامل امیدواروں کے علاوہ سوشل سائنسز اور دیگر متعلقہ شعبوں میں تعلیمی قابلیت رکھنے والے افراد بھی اس پروگرام کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔پروگرام ہائبرڈ طریقہ کار کے تحت منعقد کیا جائے گا، جس کی فیس 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔رجسٹریشن اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 نومبر 2026 ہے، جبکہ کلاسز کا آغاز 25 نومبر 2026 سے ہوگا۔پروگرام ہیلتھ سروسز اکیڈمی، پرائم منسٹر ہیلتھ کمپلیکس، پارک روڈ، چک شہزاد، اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔







