سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی قابلِ تحسین ہے،ٹیم ورک، بہترین حکمت عملی اور کھلاڑیوں کی …

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی قابلِ تحسین ہے،ٹیم ورک، بہترین حکمت عملی اور کھلاڑیوں کی بھرپور محنت نے سیریز کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی اور پی سی بی انتظامیہ اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کی محنت قابلِ ستائش ہے، امید ہے کہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ کامیابیوں کا سفر جاری رکھےگی۔