پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 1800 کلوگرام مضر صحت اور ناقص گوشت تلف کر دیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 1800 کلوگرام مضر صحت اور ناقص گوشت تلف کر دیا جبکہ غیر قانونی طور پر گوشت کی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف دو مقدمات درج کروا دیے

چنیوٹ۔ 20 نومبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر چنیوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 1800 کلوگرام مضر صحت اور ناقص گوشت تلف کر دیا جبکہ غیر قانونی طور پر گوشت کی ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف دو مقدمات درج کروا دیے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیصل آباد روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام بنائی گئی۔ موقع پر موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کو انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دیا، جس پر اسے تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی منصور احمد نے کہا کہ مضر صحت گوشت کی ترسیل اور فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔