محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب کا 14غیر قانونی شکاریوں کو ایک لاکھ 92ہزار روپے کاجرمانہ

محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب نے 14غیر قانونی شکاریوں سے 6بدیسی پرندے ،1ککو ،25ذبح شدہ پرندے ،1بندوق وکارتوس ،2 پی سی پی گنز ،1دور بین اور 3تین نیٹنگ گیئرز برآمد کرکے 1 لاکھ 92ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرگوجرانوالہ نے ایک زیر عتاب بندر کے متعلقہ سوشل میڈیا …

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):محکمہ تحفظ جنگلی حیات وپارکس پنجاب نے 14غیر قانونی شکاریوں سے 6بدیسی پرندے ،1ککو ،25ذبح شدہ پرندے ،1بندوق وکارتوس ،2 پی سی پی گنز ،1دور بین اور 3تین نیٹنگ گیئرز برآمد کرکے 1 لاکھ 92ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر گوجرانوالہ ریجن عاصم بشیر چیمہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرگوجرانوالہ نے ایک زیر عتاب بندر کے متعلقہ سوشل میڈیا سے اخذرپورٹ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے گوجرنوالہ سے ایک مداری کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک زیر عتاب بندر بحفاظت ریسکیو کر لیااور ملزم کو مال مقدمہ سمیت مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا عدالت نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور بندر کو وائلڈ لائف پارک جوہرآباد منتقل کرنے کا حکم صادر فرمایا۔

گوجرانوالہ ریجن ہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجرسیالکوٹ عقیل امجد نے 1ملزم گرفتا ر کرکے اس کے قبضہ سے 6بدیسی پرندے بازیاب کئے اور ملزم کو 70ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرزقصور نے ایک خفیہ اطلاع پر 25ذبح شدہ پرندے ،2پی سی پی ائر گنز ،1چاقواور 1دوربین برآمد کرکے ایک شکاریکو موقع پر گرفتار کیا اور اس کے چار ساتھیوں سمیت مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرادی۔ وائلڈ لائف رینجر ز شیخوپورہ نے کتوں کے ساتھ جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار میں مصروف 1شکاریگرفتار کرکے اسے 28ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔

اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر فیصل آباد نمرہ رشید نے ککو کے غیر قانونی شکار میں ملوث ایک شکاری گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے1 زندہ ککو ،1بندوق معہ 10کارتوس اور 1چاقو برآمد کرکے اسے 45ہزار روپے جرمانہ کیا ۔اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر بھکر محمد طارق خان نے بٹیر کے غیر قانونی شکار میں ملوث 3شکاریگرفتار کرکے3 نیٹنگ گیئر ز ضبط کرلئے اور انہیں 49ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر راجن پور صائمہ محسن نے جنگلی جانور سیہہ کو مارنے کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کا سراغ لگا کر2 شکاری گرفتار کرلئے اور ان کیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرادی۔