وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی پیر محمد اشر ف رسول اور خرم خان ورک نے ملاقات کی۔
وزیراعلی پنجاب سے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔20نومبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی پیر محمد اشرف رسول اور خرم خان ورک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عمومی سیاسی صورتحال، ترقیاتی پراجیکٹ اور سماجی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ارکان اسمبلی نے شیخوپورہ کے عوامی مسائل اور ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ارکان اسمبلی نے بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کے بارے میں عوام کے پرجوش ردعمل سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات ارکان اسمبلی نے شیخوپورہ میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے پراجیکٹس پر اظہار تشکر کیا۔
وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال اور کینسر سنٹر بنانا چاہتے ہیں۔عوام کو بہترین علاج کی سہولت ان کی دہلیز پر مہیا کرنا ہمارا عزم ہے۔ بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی تکمیل سے شہروں کی صورت بدل گئی۔








