پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 775.83 پوائنٹس کے اضافے سے 41486.87 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 775.83 پوائنٹس کے اضافے سے 41486.87 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 42 ارب 44 کروڑ 23 لاکھ 33 ہزار 833 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 6 ارب 3 کروڑ 62 لاکھ 34 ہزار 52 روپے کی تیزی رہی۔ اسی …

کراچی ۔ 2 جنوری (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 775.83 پوائنٹس کے اضافے سے 41486.87 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 42 ارب 44 کروڑ 23 لاکھ 33 ہزار 833 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 6 ارب 3 کروڑ 62 لاکھ 34 ہزار 52 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 11 کروڑ 11 لاکھ 7 ہزار 370 حصص کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40800، 40900، 41000، 41100، 41200، 41300 اور 41400 پوائنٹس کی سات بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 775.83 پوائنٹس کے اضافے سے 41486.87 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 435.25 پوائنٹس کی تیزی سے 20804.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 494.16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1411.47 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply