سلامتی کونسل کا 6 نئے غیر مستقل ارکان کا خیرمقدم

واشنگٹن ۔ 3 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 6 نئے غیر مستقل ارکان کا خیرمقدم کیا ہے جو استوائی گنی، آئیوری کوسٹ، کویت، ہالینڈ، پیرو اور پولینڈ ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اِن 6 نئے ملکوں کو جنرل اسمبلی کے 193 ارکان نے 2 سال کے لیے منتخب کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے طاقتور ترین ادارے کی رکنیت کے دوران اِن ارکان کو بین الاقوامی …

واشنگٹن ۔ 3 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 6 نئے غیر مستقل ارکان کا خیرمقدم کیا ہے جو استوائی گنی، آئیوری کوسٹ، کویت، ہالینڈ، پیرو اور پولینڈ ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اِن 6 نئے ملکوں کو جنرل اسمبلی کے 193 ارکان نے 2 سال کے لیے منتخب کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے طاقتور ترین ادارے کی رکنیت کے دوران اِن ارکان کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے معاملات سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے موثر آواز حاصل ہوگی۔

Leave a Reply