رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 14.69 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 14.69 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2017-18ءکے دوران ملک سے 1.18 ارب ڈالر مالیت کی 15008 ہزار درجن ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کی گئیں جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 14.69 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر 2017-18ءکے دوران ملک سے 1.18 ارب ڈالر مالیت کی 15008 ہزار درجن ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کی گئیں جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 88.456 ملین ڈالر مالیت کی 13466 ہزار درجن ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کی گئیں۔ اسی طرح رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات میں 12.07 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی عرصہ کے دوران 1098 ملین ڈالر مالیت کی 47549 ہزار تیار شدہ ملبوسات برآمد کی گئیں جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 42137 ہزار درجن تیار شدہ ملبوسات برآمد کی گئیں جن کی مالیت 980.489 ملین ڈالر بنتی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply