جولائی تا نومبر مچھلیوں اوردیگرسمندری خوراک کی بلحاظ حجم برآمدات میں 11.41فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) موسم سرما کے باوجود ملک سے سمندری خوراک کی برآمدات کا سلسلہ جاری ہے۔ سندہ ٹرالرزاونرزاینڈفشرمین ایسوسی ایشن کے مطابق موسم سرما میں عمومی طورپرفشنگ کی سرگرمیوں میں کمی آجاتی ہے خصوصاً دسمبراورجنوری میں بیشتر مچھیرے سردموسم کے باعث گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم اس کے باوجود فشنگ کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اگرچہ ان سرگرمیوں میں موسم گرما …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) موسم سرما کے باوجود ملک سے سمندری خوراک کی برآمدات کا سلسلہ جاری ہے۔ سندہ ٹرالرزاونرزاینڈفشرمین ایسوسی ایشن کے مطابق موسم سرما میں عمومی طورپرفشنگ کی سرگرمیوں میں کمی آجاتی ہے خصوصاً دسمبراورجنوری میں بیشتر مچھیرے سردموسم کے باعث گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم اس کے باوجود فشنگ کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اگرچہ ان سرگرمیوں میں موسم گرما کے مقابلے میں نمایاں کمی آجاتی ہیں۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق رواں سال جولائی سے لیکرنومبرتک کے عرصہ میں پاکستان نے سمندری خوراک کی برآمدات سے 165.943ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.37فیصد کم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں مچھلیوں اوردیگرسمندری خوراک کی بلحاظ حجم برآمدات میں 11.41فیصد اضافہ ہواہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply