تہران۔3 جنوری (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ فرانس کو چاہئے کہ وہ دہشت گرد گروہ بارے اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے فرانس کے صدر امانوئل میکرون سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے پیرس میں موجود دہشت گرد عناصر کی سرگرمیوں اور ایران کے بعض شہروں میں مظاہروں کے …
فرانس دہشت گرد گروہ بارے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے،ایرانی صدر
تہران۔3 جنوری (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ فرانس کو چاہئے کہ وہ دہشت گرد گروہ بارے اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے فرانس کے صدر امانوئل میکرون سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے پیرس میں موجود دہشت گرد عناصر کی سرگرمیوں اور ایران کے بعض شہروں میں مظاہروں کے دوران لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو فرانس سے امید ہے کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے خلاف جنگ اور مہم میں اس دہشت گرد گروہ کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے گا۔ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا کہ تشدد کو رواج دینا کسی بھی لحاظ سے جائز آزادی، تنقید اور مطالبات کے بیان کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا اور کوئی بھی ملک اپنے عوام اور شہریوں کی سلامتی کے بارے میں غافل نہیں رہ سکتا۔









