بیجنگ۔3 جنوری (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی کوششیں کیں اور بہت قربانیاں دی ہیں، عالمی برادری پاکستان کی غیرمعمولی خدمات کا اعتراف …
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں،ترجمان چینی وزارت خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ۔3 جنوری (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ایرانی خبر رسان ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی کوششیں کیں اور بہت قربانیاں دی ہیں، عالمی برادری پاکستان کی غیرمعمولی خدمات کا اعتراف کرے۔ جینگ شوانگ نے کہا کہ پاکستان عالمی امن و استحکام کے لیے انسداد دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی احترام کی بنیاد پر عالمی برادری سے تعاون کررہا ہے، چین اور پاکستان دیرینہ دوست ہیں اور باہمی مفاد کی بنیاد پر جامع تعاون کو فروغ دینے کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں۔








