کراچی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 57.40 پوائنٹس کے اضافے سے 41544.27 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 8 ارب 32 کروڑ 46 لاکھ 27 ہزار 168 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 16 کروڑ 48 لاکھ 20 ہزار 570 روپے کی مندی رہی تاہم خرید و …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 57.40 پوائنٹس کے اضافے سے 41544.27 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 57.40 پوائنٹس کے اضافے سے 41544.27 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 8 ارب 32 کروڑ 46 لاکھ 27 ہزار 168 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 16 کروڑ 48 لاکھ 20 ہزار 570 روپے کی مندی رہی تاہم خرید و فروخت میں 42 لاکھ 38 ہزار 580 حصص کا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 41500 پوائنٹس کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 57.40 پوائنٹس کے اضافے سے 41544.27 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 111.23 پوائنٹس کی تیزی سے 20915.71 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناءکے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 30.43 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی تاہم کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 490.75 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔








