بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث کشمیر بارے اقوام متحدہ کی قراردادو ں پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 5 جنوری (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموںوکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تنازعہ کشمیر کی اساس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ان قرار دادوں پر تاحال عمل درآمد نہیںہوسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے نے کشمیرکے بارے میں تسلسل کے ساتھ اٹھارہ قراردادیں پاس کی ہیں جن کی …

سرینگر ۔ 5 جنوری (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموںوکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تنازعہ کشمیر کی اساس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ان قرار دادوں پر تاحال عمل درآمد نہیںہوسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے نے کشمیرکے بارے میں تسلسل کے ساتھ اٹھارہ قراردادیں پاس کی ہیں جن کی اہمیت اور افادیت ستر برس گزرنے کے باوجود برقرار ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں 5 جنوری 1949ءکی قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس قرارداد میں کشمیریوں کو استصواب کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جبکہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے اس قرارداد کو تسلیم کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب کشمیر کے بارے میں عالمی برادری سے کئے گئے وعدوں سے مکر رہاہے اوراس نے فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کا حق خود ارادیت سلب کر رکھا ہے۔

Leave a Reply