بیجنگ ۔ 5 جنوری (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی کے فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ ملکی دفاع کی خاطر کسی بھی جنگ کے لیے تیار رہیں اور موت سے کبھی نہ گھبرائیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی مرکزی کمان سے اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ چینی فوج کے کسی بھی سپاہی کو نہ کسی مشکل …
ملکی دفاع کےلئے موت سے مت گھبرائیں، چینی صدر کا پیپلز لبریشن آرمی سے خطاب
بیجنگ ۔ 5 جنوری (اے پی پی) چینی صدر شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی کے فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ ملکی دفاع کی خاطر کسی بھی جنگ کے لیے تیار رہیں اور موت سے کبھی نہ گھبرائیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی مرکزی کمان سے اپنے خطاب میں چینی صدر نے کہا کہ چینی فوج کے کسی بھی سپاہی کو نہ کسی مشکل صورت حال سے گھبرانا چاہیے اور نہ ہی موت سے۔ صدر شی جن پنگ نے فوج سے کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اپنی تحقیق میں بھی تیزی لائے۔ ان کے اس خطاب کی تفصیلات جزوی طور پر جمعرات کو رات گئے جاری کی گئیں۔









