دیوان موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور بینک اسلامی کے مابین صارفین کو آٹو فنانسنگ کی سہولت پہنچانے کےلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) دیوان موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور بینک اسلامی پاکستان کے مابین اپنے صارفین کو آٹو فنانسنگ کی سہولت بہم پہنچانے کی غرض سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ دیوان موٹرز پاکستان میں بی ایم ڈبلیوکا منظورشدہ درآمد کنندہ ہے۔ مفاہمت کی یادداشت بینک اسلامی اور دیوان موٹرز دونوں کو اپنی ترجیحی شرحوں، ترجیحات کی فراہمی، ترجیحی خدمات، تعریفی خدمات اور دیگر اشیاءکی …

اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) دیوان موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور بینک اسلامی پاکستان کے مابین اپنے صارفین کو آٹو فنانسنگ کی سہولت بہم پہنچانے کی غرض سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ دیوان موٹرز پاکستان میں بی ایم ڈبلیوکا منظورشدہ درآمد کنندہ ہے۔ مفاہمت کی یادداشت بینک اسلامی اور دیوان موٹرز دونوں کو اپنی ترجیحی شرحوں، ترجیحات کی فراہمی، ترجیحی خدمات، تعریفی خدمات اور دیگر اشیاءکی پیشکش کرنے کے قابل بنائے گا۔ ڈائریکٹر آپریشنز دیوان موٹرز کاشف ریاض اور بینک اسلامی کے شعبہ اسلامک فنانس کے سربراہ یاسر عباس نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply