پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں بالترتیب 12 اور 7 فیصد اضافہ

کراچی ۔ 5 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18 کی پہلی ششماہی کے دوران پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں بالترتیب 12 اور 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں 10 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی رپورٹ کے مطابق فرنس آئل کی فروخت میں کمی کے نتیجے میں دسمبر 2017 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت …

کراچی ۔ 5 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18 کی پہلی ششماہی کے دوران پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں بالترتیب 12 اور 7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں 10 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی رپورٹ کے مطابق فرنس آئل کی فروخت میں کمی کے نتیجے میں دسمبر 2017 کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مجموعی طور پر 11 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ دسمبر 2017 کے دوران پٹرول کی فروخت میں 12 فیصد جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply