پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 615.28 پوائنٹس کے اضافے سے 42523.99 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 615.28 پوائنٹس کے اضافے سے 42523.99 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 12 ارب 67 کروڑ 4 لاکھ 44 ہزار 912 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 92 کروڑ 42 لاکھ 78 ہزار 298 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید …

کراچی ۔ 5 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 615.28 پوائنٹس کے اضافے سے 42523.99 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 12 ارب 67 کروڑ 4 لاکھ 44 ہزار 912 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 92 کروڑ 42 لاکھ 78 ہزار 298 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 3 کروڑ 85 لاکھ 97 ہزار 610 حصص کی مندی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 42000، 42100، 42200، 42300، 42400 اور 42500 پوائنٹس کی چھ بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 615.28 پوائنٹس کے اضافے سے 42523.99 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 291.15 پوائنٹس کی تیزی سے 21457.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 393.62 پوائنٹس کا اضافہ رونماءہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 889.22 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply