آکلینڈ ۔ 6 جنوری (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں (کل) پیر کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اعصام اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار مارسن میٹکوسکی نئے سیزن میں جاندار انٹری کرنے میں ناکام رہے تھے اور انہیں قطر اوپن ٹینس کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب دونوں کھلاڑی آکلینڈ اوپن …
اعصام الحق قریشی آکلینڈ اوپن ٹینس مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں (کل)ایکشن میں دکھائی دیں گے

مزید خبریں
آکلینڈ ۔ 6 جنوری (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی آکلینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں (کل) پیر کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اعصام اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار مارسن میٹکوسکی نئے سیزن میں جاندار انٹری کرنے میں ناکام رہے تھے اور انہیں قطر اوپن ٹینس کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب دونوں کھلاڑی آکلینڈ اوپن میں قسمت آزمائیں گے، مینز ڈبلز پہلے راﺅنڈ میں اعصام اور مارسن کو کل پیر کو لینڈر پیس اور پوراو راجہ پر مشتمل بھارتی جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا۔








