شعیب ملک کو ون ڈے میں7 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 61 رنز درکار

ویلنگٹن ۔ 8 جنوری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 61 رنز درکار ہیں، اگر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ 7 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے آٹھویں بلے باز بن …

ویلنگٹن ۔ 8 جنوری (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شعیب ملک کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کیریئر کے 7 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 61 رنز درکار ہیں، اگر وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ 7 ہزار رنز بنانے والے پاکستان کے آٹھویں بلے باز بن جائیں گے۔ انہوں نے اب تک 258 میچز میں 6939 رنز بنائے ہیں جس میں 9 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ پاکستان کی طرف سے انضمام الحق 11701 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، محمد یوسف 9554 رنز کے ساتھ دوسرے، سعید انور 8824 رنز کے ساتھ تیسرے، شاہد آفریدی 8027 رنز کے ساتھ چوتھے، جاوید میانداد 7381 رنز کے ساتھ پانچویں، یونس خان 7249 رنز کے ساتھ چھٹے اور سلیم ملک 7170 رنز کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں