کامن ویلتھ گیمز 2018ءمینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس

میلبورن ۔ 9 جنوری (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز 2018ءمینز اور ویمنز ہاکی ایونٹس کے شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 5 اپریل کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی جبکہ 7 اپریل کو گرین شرٹس کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس ہونے والے میگا گیمز کے مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس 5 اپریل سے 14 اپریل تک کھیلا جائے …

میلبورن ۔ 9 جنوری (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز 2018ءمینز اور ویمنز ہاکی ایونٹس کے شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 5 اپریل کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی جبکہ 7 اپریل کو گرین شرٹس کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس ہونے والے میگا گیمز کے مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس 5 اپریل سے 14 اپریل تک کھیلا جائے گا، مینز گروپ اے میں دفاعی چیمپئن اور پانچ مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور سکاٹ لینڈ، گروپ بی میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ملائیشیا اور ویلز شامل ہیں، ویمنز گروپ اے میں انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ، ملائیشیا اور ویلز جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا اور گھانا شامل ہیں، 5 اپریل کو مینز ایونٹ کے افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے

مزید خبریں