کراچی ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتار چڑھاﺅ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس 43600،43500اور43400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا، سرمایہ کاری مالیت میں 40 ارب 83 کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 2.54 فیصدکم جبکہ 56.95 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ …
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی

مزید خبریں
کراچی ۔ 11 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتار چڑھاﺅ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس 43600،43500اور43400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا، سرمایہ کاری مالیت میں 40 ارب 83 کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 2.54 فیصدکم جبکہ 56.95 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام، توانائی،سیمنٹ اور اسٹیل سمیت دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبارکاآغاز تقریباً 200 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 43824 پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 43141پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس235.47پوائنٹس کمی سے43395.28پوائنٹس پر بندہوا۔








