بانی پاکستان محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے بارے میں ”مصالحت اور جدوجہدآزادی“ کے عنوان سے کتاب شائع ہوگئی

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) بانی پاکستان محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے بارے میںمستند تاریخی دستاویزات سے مرتب ہونے والی کتاب ”مصالحت اور جدوجہدآزادی“ کے عنوان سے شائع ہوگئی۔ اردو زبان میں ترجمہ کے ساتھ یہ نادر کتاب قائداعظم اکیڈمی کے زیرانتظام شائع کی گئی ہے۔ قائداعظم پیپرز کے نام سے قیام پاکستان کی بے مثل تحریک کو قلم بند کرنے کا سلسلہ کئی برس …

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) بانی پاکستان محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے بارے میںمستند تاریخی دستاویزات سے مرتب ہونے والی کتاب ”مصالحت اور جدوجہدآزادی“ کے عنوان سے شائع ہوگئی۔ اردو زبان میں ترجمہ کے ساتھ یہ نادر کتاب قائداعظم اکیڈمی کے زیرانتظام شائع کی گئی ہے۔ قائداعظم پیپرز کے نام سے قیام پاکستان کی بے مثل تحریک کو قلم بند کرنے کا سلسلہ کئی برس سے جاری ہے جس کے تحت اب تک 18جلدیں انگریزی زبان میں شائع ہو چکی ہیں۔ یہ بات وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے پیر کو یہاںصحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی، سیاسی سفر، تحریک پاکستان کے مختلف مراحل اور مشاہیرکے تاریخی کردار کی کہانی مستند تاریخی ریکارڈ سے جمع کی جارہی ہے۔ نیشنل آرکائیو میں موجود تاریخی اور مستند دستاویزات کی مدد سے علمی تحقیق کے ذریعے تاریخ محفوظ کی جا رہی ہے۔ یکم جنوری1940ءسے 30 ستمبر1948ءتک کے تحریک پاکستان کے سال ان جلدوںمیں اب تک جمع کئے جا چکے ہیں۔ عرفان صدیقی نے بتایا کہ گیارہ جلدوں کا اردو زبان میں ترجمہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اردو ترجمہ کے ساتھ آٹھ جلدیں کتابی صورت میں شائع بھی کر دی گئی ہیں۔ اب تازہ ترین نویں جلد نے بھی اشاعت کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے جو خوش آئند ہے۔ ”پاکستان کے حق میں فیصلہ“ کے عنوان سے اردوترجمہ کی دسویں جلد طباعت کے مرحلے میںہے۔

مزید خبریں