اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان نہ صرف ہمارا قیمتی اثاثہ اور مستقبل ہیں بلکہ آنے والے کل کے معمار اور لیڈر ہیں، نوجوان ہی تھے جنہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان کے ہراول دستہ کے طور پر پاکستان بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، قائداعظم محمد …
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی کراچی کے اساتذہ اور طلبہ کے وفد سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان نہ صرف ہمارا قیمتی اثاثہ اور مستقبل ہیں بلکہ آنے والے کل کے معمار اور لیڈر ہیں، نوجوان ہی تھے جنہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان کے ہراول دستہ کے طور پر پاکستان بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، قائداعظم محمد علی جناح کی مادر علمی میں تعلیم حاصل کرنا فخر کی بات ہے، بدعنوانی ایک ناسور ہے جس کے خاتمہ میں ہی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز مضمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی سربراہی میں یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباءو طالبات پر مشتمل ایک وفد سے نیب ہیڈ کوارٹرز میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی دیمک نہیں بلکہ ایک کینسر ہے جو معاشرہ کو کھوکھلا کرنے کے علاوہ ناانصافی، میرٹ کا استحصال اور لاقانونیت کا سبب بنتی ہے، ہم اس وقت تک بدعنوانی پر قابو نہیں پا سکتے جب تک ہم خود احتسابی کو اپنا نصب العین نہ بنا لیں کیونکہ خود احتسابی ہی ایک ایسا راستہ ہے جس سے نہ صرف ضمیر مطمئن ہوتا ہے بلکہ بدعنوانی پر بھی قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔








